top of page
image_edited_edited.jpg

سبق 9:
پاکیزگی اور طاقت!

کیا آپ اپنے پیاروں کو تکلیف دے دے کر تھک چکے ہیں؟ کیا آپ اپنی ماضی کی غلطیوں کے لئے مسلسل ندامت میں رہتے ہیں ؟ کیا آپ نے کبھی یہ خواہش کی ہے کہ آپ اپنے ظاہر اور باطن کو پاک وصاف کریں؟ تو ہمارے پاس اچھی خبر ہے جس کے ذریعہ آپ پاک اور صاف بن سکتے ہیں ! خُدا کے پاس ایک منصوبہ ہے جو آپ کے تمام گناہوں کو مکمل طور پر دھو سکتا ہے اور آپ کے کردار میں روحانی جوش وجذ بہ کو اُبھارنے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیا یہ مضحکہ خیز ہے ؟ بلکل نہیں ! بائبل مقدس فرماتی ہے ، " پس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس [ مسیح ] کے ساتھ دفن ہوئے" (رومیوں 4:6)۔ جب آپ مسیح پر ایمان لاتے ہیں تو، پرانی زندگی ختم ہو جاتی ہے اور خُداوند آپ کے سارے گناہوں کو فراموش کر دینے کا وعدہ کرتا ہے ! صرف یہی نہیں ، وہ ہر گناہ کی عادت پر قابو پانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل مقدس میں صلیب کا 28 بار ذکر کیا گیا ہے ، جبکہ بپتسمہ کا97 مر تبہ تذکرہ ہوا ہے ؟ یہ نہایت اہمیت کا حامل ہو نا چاہیے ۔۔اور اس امر میں کوئی تعجب کی بات نہیں، یہ ایک صاف شفاف نئی زندگی کی نشاندہی کرتا ہے ، جس میں ، گنہگار شخص کے پریشان کن ماضی کے گناہوں کو دفن کر دیا گیا اور بھلا دیا گیا۔ جاننے کے لیے بائبل مقدس کے حیرت انگیز حقائق کا مطالعہ کریں!

1. کیا۔ بپتسمہ واقعی ضروری ہے ؟

 

 

 جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو ایمان نہ لائے وہ مجرم ٹھہرایا جائے گا " (مرقس 16:16)۔

جواب : جی ہاں ! اسے کچھ سادہ کیسے بنایا جا سکتا ہے ؟

3.png

2. لیکن صلیب پر لٹکے ڈاکو بپتسمہ نہیں دیا گیا تھا، تو ہم کیوں لیں؟

 

کیونکہ وہ ہماری سرشت سے واقف ہے۔ اُسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں " (زبور 14:103)۔"

 

جواب : صلیب پر لٹکے ڈاکو نے اپنی چوری کی چیزوں کا ہر جانہ ادا نہیں کیا، جیسا کہ خُداوند اپنے لوگوں کو حزقی ایل 15:33 میں ہدایت کرتا ہے ۔ " اگر وہ شریر گرو واپس کر دے اور جو اُس نے لوٹ لیا ہے واپس دے دے اور زندگی کے آئین پر چلے اور ناراستی نہ کرے تو وہ یقیناً زندہ رہے گا۔ اور وہ نہیں مرے گا " کیا ڈا کو صلیب سے نیچے آکر ، بپتسمہ لینے کو آسکتا تھا؟ جو شخص بپتسمہ لینے کے قابل ہے اُسے بپتسمہ دینا چاہئے۔

1.png

بہت سے دیگر طریقہ کار ہیں جن کو " بپتسمہ " کہتے ہیں۔ کیا ان میں سے کوئی قابل قبول نہیں بشر طیکہ کوئی شخص اس کے بارے میں مخلص ہو ؟

 

"ایک ہی خداوند، ایک ہی ایمان، ایک ہی بپتسمہ" (افسیوں 4:5)

جواب : نہیں، صرف ایک ہی حقیقی بپتسمہ ہے۔ دوسرے تمام نام نہاد بیستمے جعلی ہیں۔ لفظ " بپتسمہ " یونانی لفظ

"baptisma" سے آیا ہے۔ اس کا مطلب ہے " پانی کے نیچے دفن ہونا یا غوطہ لگانا۔ " نئے عہد نامے میں آٹھ یونانی الفاظ ہیں جو پانی کے استعمال کا بیان کرتے ہیں۔ لیکن ان مختلف الفاظ میں ۔ جس کا مطلب چھڑکنا، ڈالنا، یا غوطہ دینا ہے بپتسمہ کی وضاحت کے لئے صرف ایک ہی معنی (baptizo) "ڈ ہونا یار نگنا" کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

۔ ملاحظہ کریں: بپتسمہ لینے کے لئے شیطان کا " خطر ناک " منصوبہ ، کہتا ہے ، " اپنا انتخاب خود کریں۔ بپتسمہ دینے کا طریقہ اہمیت نہیں رکھتا ۔ ہے۔ یہ شمار کر ناروحکا کام ہے۔ لیکن بائبل م یکن بائبل مقدس فرماتی ہے ، " ایک ہی خداوند ہے۔ ایک ہی ایمان ۔ ایک ہی بپتسمہ ۔ " یہ بھی کہتا ہے ، " تو خداوند کی بات جو میں سمجھ سے کہتا ہوں مان لے۔ اس سے تیرا بھلا ہو گا " پر میاہ 20:38)۔

4. یسوع کو کس طرح بپتسمہ دیا گیا ؟

           

                                                 

"یسوع … یوحنا کے ذریعہ اردن میں بپتسمہ لیا گیا۔ اور فوراً پانی سے نکلتے ہی …" (مرقس 1:9، 10)

 

جواب: یسوع کو غرق کر کے بپتسمہ دیا گیا۔ غور کریں کہ قربانی کے بعد وہ پانی سے نکل آئے۔ یسوع کو اردن میں بپتسمہ دیا گیا، کنارے پر نہیں، جیسا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں۔ یوحنا بپتسمہ دینے والا ہمیشہ ایسی جگہ تلاش کرتا جہاں پانی زیادہ ہو (یوحنا 3:23)، تاکہ یہ کافی گہرا ہو۔

بائبل کہتی ہے کہ ہمیں یسوع کی مثال پر چلنے کے لیے بلایا گیا ہے (1 پطرس 2:21)۔

5. لیکن کیا ابتدائی کلیسیاء کے رہنماؤں نے بپتسمہ لینے کے طریقے کار کو تبدیل نہیں کیا ؟

 

" پس اُس نے رتھ کو کھڑا کرنے کا حکم دیا اور فلپس اور خوجہ اور توجہ دونوں پانی میں اُتر پڑے اور اُس نے اُس کو بپتسمہ دیا۔ جب وہ پانی میں سے نکل کر اوپر آئے تو خُداوند کا رُوح فلیپس کو
اُٹھا لے گیا "  اعمال 39،38:8)۔

جواب : نہیں، براہ کرم ملاحظہ کریں کہ ابتدائی مسیحی کلیسیا کے ایک رہنما فلپس نے ایتھوپیا کے خزانچی کو غوطہ کے ذریعہ بپتسمہ دیا تھا جیسا کہ بپتسمہ دینے والے یوحنا نے بپتسمہ دیا تھا۔ کوئی بھی فرد، گرجاگھر میں اپنی حیثیت سے قطع نظر، خُدا کے براہ راست احکامات کو تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔direct commands.

3.jpg
2.png

6. چونکہ یسوع اور شاگردوں نے غوطہ کا بپتسمہ لیا، آج کل موجود دوسرے نام نہاد بپتسموں کو کس نے متعارف کرایا؟

   

                                                   

" یہ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں کیونکہ انسانی احکام کی تعلیم دیتے ہیں " (متی 9:15)۔

 

جواب : گمراہ شدہ لوگوں نے براہ راست خُدا کے کلام کے متضاد بپتسمہ دینے کی دیگر شکلیں متعارف کروائیں۔ " یسوع نے جواب میں ان سے کہا کہ تم اپنی روایت سے خُدا کا حکم کیوں ٹال دیتے ہو ؟ ... پس تم نے اپنی روایت سے خُدا کا کلام باطل کر دیا " (متی 6،3:15)۔ وہ عبادت جو انسانی تعلیمات کی پیروی کرتی ہے وہ بیکار ہے۔ ذرا سوچئے ا لوگوں نے بپتسمہ کی مقدس رسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے تا کہ اُس کا کوئی نتیجہ حاصل ہو۔ تعجب کی کوئی بات نہیں گو کہ بائبل مقدس ہمیں نصیحت کرتی ہے۔ " تم اُس ایمان کے واسطے جانفشانی کر و جو مقدسوں کو ایک ہی بار سونیا گیا تھا " (یہوداہ 3:1)۔

7. بپتسمہ کی تیاری کے لئے ایک شخص کو کیا کرنا ہو گا ؟

 

جواب:  

الف ۔ خُدا کے مطالبات کو جانیں۔ " پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو ... اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو محکم دیا "

ب ۔ خُدا کے کلام کی سچائی پر یقین رکھیں۔ "جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا " (مرقس 16:16)


ج ۔ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور اور تبدیلی کا تجربہ کریں۔ توبہ کرو اور تم میں سے ہر ایک گناہوں کی معافی کے لئے یسوع مسیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تم روح القدس انعام میں پاوگے " (اعمال 38:2)۔ " پس تو بہ کرو اور رجوع لاؤ تا کہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں " (اعمال 19:3)۔

 

5.jpg

8. بپتسمہ کے کیا معنی ہیں ؟

 

" پس موت میں شامل ہونے کے بپیر سمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہوئے تا کہ جس طرحمسیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مردوں میں سے جلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں۔ کیونکہ جب ہم اُس کی موت کی مشابہت سے اُس کے ساتھ پیوستہ ہو گئے تو بیشک اُس کے جی اُٹھنے کی مشابہت سے بھی اُس کے ساتھ پیوستہ ہوں گے۔ چنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی انسانیت اُس کے ساتھ اس لئے مصلوب کی گئی کہ گناہ کا بدن بے کار ہو جائے تاکہ ہم آگے کو گناہ کی غلامی میں نہ رہیں " (رومیوں 6: 4-6)۔

جواب : بپتسمہ ایماندار کی نمائندگی کرتا ہے جو مسیح کی موت ، اُس کے دفن ہونے اور جی اُٹھنے میں اُس کے ساتھ اتحاد کرتا ہے۔ یہ علامت گہرے معنی سے بھری ہوئی ہے۔ بپتسمہ میں آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور سانس رُک جاتی ہے جیسے موت کے وقت ہوتا ہے ۔ یعنی پانی میں دفن ہونا اور پھر پانی بھری قبر سے مسیح میں ایک نئی زندگی کے لیے جی اٹھنا۔ جب اُسے پانی سے اٹھایا جاتا ہے تو آنکھیں کھل جاتی ہیں اور ایماندار دو بارہ سانس لینا شروع کر دیتا ہے اور دوستوں سے مل جاتا ہے ۔ جو کہ جی اُٹھنے کی مثال ہے۔ مسیحیت اور دیگر تمام مذاہب کے مابین بڑا فرق مسیح کی موت ،تدفین اور جی اٹھنا ہے۔اِن تینوں کاموں میں وہ سب کچھ ممکن ہوا ہے جو خُدا ہمارے لئے کر نا چاہتا ہے۔ان تین اہم کاموں کو مسیحیوں کے ذہنوں میں آخری وقت تک زندہ رکھنے کے لیے ، خُداوند نے بطور یادگار غوطہ کے ذریعے بپتسمہ کو قائم کیا۔ بپتسمہ کی دیگر شکلوں میں موت ، تدفین اور جی اُٹھنے کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔ صرف غوطہ کا بپتسمہ ہی رومیوں 4:6-6 کے معنی کو پورا کرتا ہے۔

 

6.jpg

9. لیکن ایک شخص کو اس وقت تک بپتسمہ نہیں لینا چاہیے جب تک کہ اُسے یقین نہ ہو کہ وہ کبھی گمراہ ہو کر دوبارہ گناہ نہیں کرے گا۔ کیا واقعتا ایسا ہونا چاہیے ؟

 

"اے میرے بچو! یہ باتیں میں تمہیں اِس لئے لکھتا ہوں کہ تم گناہ نہ کر و اور اگر کوئی گناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مددگار موجود ہے یعنی یسوع مسیح راست باز " ( 1 ۔ یوحنا 2: 1)۔

جواب : یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ بچے کو کبھی چلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے جب تک کہ اُسے یقین نہ ہو جائے کہ وہ نہ پہلے گانہ گرے گا۔ ایک مسیحی مسیح میں ایک نوزائیدہ " بچہ " ہے ۔اِسی لئے تبدیلی کے اس تجربے کو بے کو "نئی پیدایش " کہا جاتا ہے۔ تبدیلی کے وقت ایک شخص کے گناہ بھرے ماضی کو خُدا کی طرف سے معاف کر کے بھلا دیا جاتا ہے۔۔ اور بپتسمہ کا عمل اس پرانی زندگی کی خواہشات کو دفن کرنے کی علامت ہے۔ ہم مسیحی زندگی کا آغاز بڑوں کے بجائے بچوں کے طور پر کرتے ہیں، اور خُدا ہمارے رویے اور ہماری زندگی کے رجحان پر ہمارا فیصلہ کرتا ہے " بجائے اس کے کہ ہم دیگر نادان مسیحیوں کی طرح پھسلنے اور گرنے کا تجربہ کریں۔

10. ایک تبدیل شدہ گنہگار کے کے لیے بپتسمہ ایک ضروری معاملہ کیوں ہے ؟

 

"آب کیوں دیر کرتا ہے ؟ اُٹھ بپتسمہ لے اور اُس کا نام لے کر اپنے گناہوں کو دھو ڈال " (اعمال 16:22)۔

جواب : بیمه ای بپتسمہ ایک عوامی گواہی ہے کہ ایک تو بہ کرنے والے گنہگار کو یسوع کے ذریعہ معاف اور پاک صاف کیا گیا ہے (1۔ یوحنا 1: 9) اور اُس کے ماضی کے گناہوں کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ تبدیلی کے بعد کسی شخص کے خلاف کوئی مجرمانہ ثبوت موجود نہیں ہے۔۔ آج مرد اور عورت گناہ اور جرم کے بھاری بوجھ تلے جد وجہد کر رہے ہیں ، اور گناہ کی آلودگی اور بوجھ انسانی شخصیت کے لیے اس قدر تباہ کن ہے کہ لوگ معافی اور پاکیزگی کا احساس حاصل کرنے کے لیے تقریباً کسی بھی حد تک گزر جائیں گے۔ لیکن حقیقی مدد صرف مسیح کے پاس آنے میں پائی جاتی ہے ، وہ جو اُس کے پاس آتے ہیں اُن سے کہتا ہے ، "اُس نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھوا اور کہا میں چاہتا ہوں تو پاک صاف ہو جا۔ وہ فوراً گوڑھ سے پاک صاف ہو گیا " (متی 8 : 3)۔ وہ نہ صرف پاک صاف کرتا ہے ، بلکہ وہ آپ کے اندر گناہ کی پرانی فطرت کو بھی مصلوب کر ناشروع کر دیتا ہے۔ بپتسمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے یسوع کے حیران کن انتظامات کی عوامی قبولیت ہے !


 

تبدیلی کے وقت ، خُدا :

1۔ ہمیں معاف کرتا ہے اور ہمارے ماضی کو بھول جاتا ہے۔

2۔ معجزانہ طور پر ہمیں نئی روحانی مخلوق میں تبدیل کرنا شروع کرتا ہے۔

3۔ ہمیں اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیوں کے طور پر قبول کرتا ہے۔

یقینی طور پر کوئی بھی تبدیل شدہ شخص بپتسمہ لینے میں تاخیر نہیں کرنا چاہتا ، جو ان تمام معجزات کی انجام دہی کے لیے یسوع کو عوامی طور پر عزت اور جلال دیتا ہے۔

1.1.jpg

11. پتسمہ لینے کی تیاری کے لئے کتنا عرصہ درکار ہے ؟

 

جواب : یہ اُس آدمی پر منحصر ہے۔ کچھ افراد دیگر افراد کی نسبت بہت جلدی فیصلہ لیتے ہیں اور بعض افراد اس میں تاخیر کرتے ہیں۔ لیکن عمومی صورتوں میں اس پر عمل آوری بہت ہی جلد ہوتی ہے۔ یہاں کچھ بائبل مقدس کی مثالیں ہیں۔
 

الف۔ ایتھوپیا کے خزانچی (اعمال 8 : 26-39)۔ اُسی دن بپتسمہ لیا جب اُس نے سچائی کو سُنا۔

ب ۔ فلپی کے داروغہ اور اس کے اہل خانہ نے (اعمال 23:16-34) اسی رات بپتسمہ لیے جس شب انہوں نے سچائی جان لی۔

ج۔ ترسس کے ساؤل (اعمال 19-18) یسوع مسیح کے دمشق کی راہ پر بات کرنے کے تین دن بعد ہی بپتسمہ لیا۔

در کر نیلیکس نے (اعمال 1:10-48)۔ اسی دن بپتسمہ لیا جس دن سچ سُنا۔

111.jpg

تبدیل شدہ شخص کے بپتسمہ کے بارے میں خدا کیسا محسوس کرتا ہے ؟

 

 


جواب : اس نے اپنے بیٹے کے بپتسمہ کے وقت کہا، " یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں " (متی 17:3). جو لوگ خُداوند سے محبت کرتے ہیں وہ ہمیشہ اُس کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے۔( 1۔ یوحنا 22:3؛ 1۔ کھسلنیکیوں 1:4)۔ ایک

حقیقی تبدیل شدہ روح پر آسمان میں خوشی منائی جاتی ہے !

13. کیا کوئی شخص خُدا کی کلیسیاء کا رکن بنے بغیر بھی حقیقی بپتسمہ کا تجربہ کر سکتا ہے ؟

 

جواب : نہیں، خُدا نے واضح طور پر اس کا خاکہ پیش کیا ہے۔

 

 الف ۔ سب کو ایک بدن ہونے کے لیے بلائے گئے ہیں۔" تم ایک بدن ہو " (کلسیوں 15:3)۔

ب۔ کلیسیا جسم ہے۔ " اور وہی جسم یعنی کلیسیا کا سر ہے " (کلسیوں 18:1)۔

ج ۔ ہم بپتسمہ کے ذریعہ اُس بدن میں شریک ہوتے ہیں۔ "ایک ہی روح کے وسیلہ سے ایک بدن کے ہونے کے لئے بپتسمہ لیا " (1۔ کرنتھیوں 13:12)۔

د۔ " اور خُدا کے لوگ کلیسیا میں داخل ہوتے ہیں۔ " جو نجات پاتے تھے اُن کو خُداوند ہر روز اُن میں ملا دیتا تھا " اعمال 47:2)۔

1.11.jpg

14. غور کریں کہ بپتسمہ چار کام نہیں کرتا:

جواب:

اوّل:
بپتسمہ خود دل کو نہیں بدلتا؛ یہ اس تبدیلی کی علامت ہے جو پہلے ہی واقع ہو چکی ہو۔ کوئی شخص ایمان، توبہ اور نئے دل کے بغیر بھی بپتسمہ لے سکتا ہے۔ وہ چاہے یسوع کی مثال کے مطابق غرق بھی ہو جائے، پھر بھی وہ صرف ایک خشک گنہگار کے بجائے بھیگا ہوا گنہگار بن کر باہر آئے گا—اب بھی بغیر ایمان، بغیر توبہ، اور بغیر نئے دل کے۔ بپتسمہ کسی کو نیا انسان نہیں بنا سکتا، نہ ہی کسی کو تبدیل یا دوبارہ پیدا کر سکتا ہے۔ اصل تبدیلی روح القدس کی قوت سے آتی ہے۔ انسان کو پانی کے ساتھ ساتھ روح سے بھی پیدا ہونا ضروری ہے (یوحنا 3:5)۔

دوم:
بپتسمہ لازمی طور پر انسان کو بہتر محسوس نہیں کرواتا۔ یہ ضروری نہیں کہ ہمارے احساسات بدل جائیں۔ کچھ لوگ مایوس ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں بپتسمہ کے بعد کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ نجات جذبات کا نہیں، بلکہ ایمان اور فرمانبرداری کا معاملہ ہے۔

سوم:
بپتسمہ آزمائشوں کو ختم نہیں کرتا۔ شیطان کسی انسان سے بپتسمہ کے بعد بھی باز نہیں آتا۔
لیکن یسوع بھی باز نہیں آتا! اس نے وعدہ کیا: "میں تجھے کبھی نہیں چھوڑوں گا نہ تجھے تنہا چھوڑوں گا" (عبرانیوں 13:5)۔ کوئی بھی آزمائش ایسی نہیں آئے گی جس سے نکلنے کا راستہ موجود نہ ہو۔ یہ بائبل کا وعدہ ہے (1 کرنتھیوں 10:13)۔

چہارم:
بپتسمہ کوئی جادوئی رسومات نہیں جو نجات کی ضمانت دے۔ نجات صرف یسوع مسیح کی طرف سے ایک مفت تحفے کے طور پر آتی ہے، جب انسان نئی پیدائش کا تجربہ کرتا ہے۔ بپتسمہ حقیقی تبدیلی کی علامت ہے، اور اگر تبدیلی بپتسمہ سے پہلے نہ ہو تو یہ تقریب بے معنی ہو جاتی ہے۔

15. نوع آتی ہے یسوع آپ سے بطور علامت کے بپتسمہ لینے کا تقاضا کرتا ہے کہ آپ کے گناہوں کو صاف کر دیا گیا ہے۔ کیا آپ جلد ہی اس مقدس آرڈیننس کے لیے منصوبہ بندی کرنا چاہیں گے ؟

 

 

آپ کے جوابات : __________________________________________________________________

2312.jpg

مبارک ہو! آپ واقعی اپنا سرٹیفیکیٹ حاصل کر رہے ہیں!

اگلا قدم حاصل کرنے کے لیے ابھی کوئز دیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

1. ۔ کیا ایک سے زیادہ بار بپتسمہ لینا مناسب ہے؟
 

جواب : جی ہاں۔ اعمال 1:19- 5 سے پتہ چلتا ہے کہ بائبل مقدس بعض معاملات میں دوبارہ بپتسمہ کی حمایت کی توثیق کرتی ہے۔

 


 

2. ۔ کیا بچہ کو بپتسمہ دینا چاہئے؟
 

جواب نہیں کسی بھی مرد اور عورت کو اُس وقت تک بپتسمہ نہیں لینا چاہئے جب تک کہ وہ (1) خُدا کی سچائی واقف نہ ہو ، (2) اس پر یقین نہ کرلے ،(3) توبہ نہ کرے ،اور (4) اور تبدیلی کا تجربہ نہ کرلے۔ اِس لحاظ سے کوئی بچہ ممکنہ طور پر بپتسمہ پانے کا اہل نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی بچے کو بپتسمہ دینے کا حق نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے بپتسمہ سے متعلق خُدا کے براہ راست احکام کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ چرچ کے گمراہ کن افراد نے برسوں پہلے فیصلہ دیا تھا کہ غیر بپتسمہ یافتہ بچے ضائع ہو گئے تھے ، لیکن یہ بائبل مقدس کے اعتبار سے غلط ہے۔ یہ خُدا کو ایک غیر منصف ظالم کی طرح پیش کر کے اُسے بد نام کرنے کے مترادف ہے۔ جو معصوم نوزائیدہ بچوں کو صرف اس وجہ سے ہلاک کر دے گا کیو نکہ اُن کے والدین بپتسمہ لینے میں ناکام رہے۔ ایسی تعلیم افسوسناک ہے۔
 

3. ۔ کیا بپتسمہ ذاتی مرضی کا معاملہ نہیں ہے؟
 

جواب : ہاں۔ دراصل یہ میری اور آپ کی رائے نہیں۔ یہ مسیح کی مرضی ہے جو انتہائی اہم ہے۔ مسیح کا کہنا ہے کہ بپتسمہ یہ اور یہ کی اُس کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ " جب تک کوئی آدمی پانی اور روح سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتا" (یوحنا 5:3)۔" بپتسمہ کا انکار کرنے سے براہ راست خُدا کی مشورت کو باطل کرنا ہے " (لو قا30،29:7)۔

4. ۔ بپتسمہ دینے کے لئے کتنی عمر والا شخص اہل ہو نا چاہئے؟

جواب : بالغ ہوتا کہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کو سمجھ سکے اور ہوش و حواص میں خود کو مسیح کے حوالے کرنے اور اُس کی پیروی کرنے کو تیار ہو سکے۔ بہت سے بچے 10 یا 11 سال کی عمر میں ، اور کچھ 9 سال کی عمر میں بپتسمہ کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ بعض بچے 12 یا 13 سال کی عمر میں بھی بپتسمہ کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ تاہم بپتسمہ پر عمل آور ہونے کے لیے بائبل میں عمر کی سطح کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ بچوں کے تجربات اور تفہیمات کے مختلف سطحیں ہوا کرتی ہیں۔ کچھ بچے دوسروں کی سنبت ہونے پہلے بپتسمہ لینے کے لیے تیار پائے جاتے ہیں۔

 


 

5. ۔ کیا بیتسمہ بذات خود آپ کو بچا سکتا ہے؟
 

جواب : نہیں، لیکن بپتسمہ سے انکار کر ناکسی کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے ، کیونکہ اِس کا مطلب نافرمانی ہے۔ " اور کامل بن کر " اپنے سب فرمانبرداروں " کے لئے ابدی نجات کا باعث ہوا" (عبرانیوں 9:5)۔

 


 

6. ۔ کیا یہ تمام تر روح القدس کا بپتسمہ نہیں جو لازمی ہے؟
 

جواب : نہیں، بائبل مقدس اعمال 44:10-48 میں بیان کرتی ہے کہ پانی کا بپتسمہ لیناضروری ہے ، یہاں تک کہ جب روح القدس کا بپتسمہ اُس سے پہلے ہی حاصل ہو چکا ہوتا ہے۔

7. ۔ کیا ہمیں صرف یسوع کے نام پر بپتسمہ نہیں لینا چاہئے؟
 

جواب : متی 19:28 میں ہمیں باپ، بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ لینے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ یسوع کے مقدس الفاظ ہیں۔ اعمال کی میں گیا کی کتاب میں ، ہمیں ملتا ہے کہ نئے ایمانداروں نے یسوع کے نام پر بپتسمہ لیا تھا۔ اُس زمانہ کے لوگوں کے لئے یسوع کو مسیحا کے طور پر پہچاننا خصوصاً اہم قدم تھا۔ لہذا اُن کے لئے مخصوص کیا گیا تھا کہ وہ اُس کے نام پر بپتسمہ لیں۔ ہمیں یقین ہے ہے کہ کہ آج کے کے لئے لئے بھی یہ یہ بہت بہت اہم ہے۔ ہے۔ متی متی رسُول کی کی شہادتوں کو کو اعمال اعمال کی کتاب کے ساتھ ملا کر ، ہم لوگوں کو باپ، بیٹے (یسوع) اور رُوح القُدس کے نام سے بپتسمہ دیتے ہیں۔اِس طریق پر عمل کرنے سے ایک صحیفے کو دوسرے صحیفے پر ترجیح دینے کو روکتا ہے۔

 


 

8. ایک گناہ ہے جسے چھوڑنے میں مجھے مشکل پیش آتی ہے۔ کیا مجھے بپتسمہ لینا چاہیے؟

 

جواب : یقناً بسا اوقات ہم کسی مخصوص گناہ کو ترک کرنے کے سلسلہ میں جد وجہد کرتے ہیں اور محسوس : کرتے ہیں کہ ہم اس پر قابو نہیں پاسکتے ہیں۔ تو آپ ایسی صورت میں ہر گز مایوس نہ ہوں ! خُدا آپ کو چاہتا ہے " تو آؤ ہم بھی ہر ایک بوجھ اور اُس گناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے دُور کر کے اُس دوڑ میں صبر سے دوڑیں جو ہمیں در پیش ہے " ( عبرانیوں 1:12)۔ خُدا آپ کو کسی بھی گناہ پر فتح دے سکتا ہے ! لیکن آپ بپتسمہ دینے والے پانیوں میں غوطہ لینے کے لئے تیار نہیں ہیں جب تک کہ آپ اس کو ترک نہیں سکتے ہیں، کیونکہ گناہ کی پرانی زندگی ابھی مری نہیں ہے۔ صرف اُسی طرح جب ہم خود کو گناہ کے اعتبار سے مردہ کریں گے تو ہم مسیحکے لئے زندہ رہ سکتے ہیں۔

9. ۔ کیا آپ گلتیوں 27:3 کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
 

جواب : یہاں خُداضر وری طور پر بپتسمہ کا نکاح کے ساتھ موازنہ کرتا ہے ۔ وہ مرد یا عورت جس نے عوامی ۔ طور پر بپتسمہ لیا ہے اُس نے یسوع کو قبول کیا ہے کہ اُس نے مسیح کو پہن لیا اپنے نام کے ساتھ (مسیحی ) لگایا ہے ، پر پیشمہ لیا ہے کے بیٹوں کو کیا ہے کہ نے میل کو پہن لیا پنے نام کے ساتھ ربیعی نگاہیں بالکل اسی طرح کہ بہت سی دلہنیں شادی کے وقت خود کو اپنے شوہر کے نام سے منسوب کرتی ہیں اور عوامی سطحپر اعلان کرتی ہیں۔ بپتسمہ میں ، شادی کی طرح ، کئی اصول لاگو ہوتے ہیں :

الف۔ اِس کار خیر میں کبھی بھی ہاتھ نہیں ڈالنا چاہئے جب تک کہ حقیقی محبّت کو اعلیٰ حکمرانی حاصل نہ ہو۔

ب۔ اِس میں کبھی بھی داخل نہیں ہو نا چاہئے جب تک کہ شادی کا اُمید وار دُکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ وفادار رہنے کی خواہش کا اعلانیہ اظہار نہ کرے۔

ج۔ اس بندھن میں بندھنے سے پہلے پوری سمجھ بوجھ کے ساتھ رابطہ کیا جانا چاہیے۔

د۔ اِس میں قبل از وقت یا غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

خدا کی حمد ہو!

خدا کی حمد ہو! آپ نے جان لیا کہ بپتسمہ گناہ کے لیے مرنے اور نئی زندگی کے لیے جی اُٹھنے کی علامت ہے۔ اُس کی قدرت میں چلتے رہیں۔

آگے بڑھیں سبق نمبر 10 کی طرف: "کیا مُردے واقعی مُردہ ہیں؟" — موت کے بارے میں شیطان کے سب سے بڑے فریب کو بے نقاب کریں۔

Contact

📌Location:

Muskogee, OK USA

📧 Email:
team@bibleprophecymadeeasy.org

  • Facebook
  • Youtube
  • TikTok

بائبل کی نبوت آسان بنا دی گئی

کاپی رائٹ © 2025 بائبل کی نبوت آسان بنا دی گئی۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔  بائبل کی نبوت آسان بنا دی گئی، ٹرن ٹو جیزس منسٹریز کی ذیلی شاخ ہے۔

bottom of page